کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے مردم شماری کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات نہ مانے گئے تو 28 اگست کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج تسلیم نہیں کریں گے۔
کراچی میں پریس کانفنرسن کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں کرنا کسی صوبائی حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں اور سپریم کورٹ کے فیصلے میں بھی کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کر سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حلقہ بندیاں لسانی بنیادوں پر کی گئی ہیں، حلقہ بندیوں میں اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر دیا گیا ہے، سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں میں کی گئی حلقہ بندیاں آئین کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے، کراچی اور حیدر آباد میں جس طرح کی حلقہ بندیاں کی گئی ہیں اس میں لسانیت کو فروغ دیا گیا ہے۔












