دوسرا سیمی فائنل: کیویز نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی

0
593

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 363 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا لیکن جنوبی افریقہ یہ ھدف پورا نہ کرسکی اور اس طرح کیویز بھارت کے ساتھ فائنل میں پہنچ گئے

قذاقی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے دوسرے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے، راچن رویندرا 108 اور کین ولیمسن 102 رنزکیساتھ نمایاں رہے۔

کیوی اوپنرز ول ینگ اور راچن رویندرا نے ٹیم کو 48 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم ول ینگ 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ نیوزی لینڈ کی طرف سے راچن رویندرا 108، کین ولیمسن 102 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

کیویز کی چوتھی وکٹ 257 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب ٹام لیتھم 4 رنز بناکر بولڈ ہوگئے پانچویں وکٹ 314 کے مجموعی سکور پر گری جب ڈیرل مچل 49 رنز بناکر چلتے بنے، مائیکل بریسویل 16 رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے، گلین فلپس 49 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی طرف سے لنگی نگیڈی نے 3، کاگیسو ربادا نے 2 اور ویان ملڈر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا دوسرا سیمی فائنل لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں کیویز کی کمان مچل سینٹنر کے ہاتھوں میں ہے جبکہ پروٹیز کو ٹیمبا باووما لیڈ کر رہے ہیں۔

ٹاس کے موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، یہاں اوس نہیں پڑتی، ہم جانتے ہیں کہ ان کنڈیشنز میں کیا توقع رکھنی چاہیے، یہاں ٹرائی نیشن سیریز کے میچز کھیلے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پچھلا میچ مختلف کنڈیشنز میں تھا، آج ہم ایک مضبوط ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہیں اور امید ہے بڑا ٹارگٹ سیٹ کر کے جنوبی افریقا پر دباؤ ڈال سکیں گے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

دوسری جانب جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس کے موقع پر کہا ہے کہ ٹاس جیت کر ہم بھی بیٹنگ کو ترجیح دیتے لیکن اب ہمیں اچھا آغاز کرنا ہو گا، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، میں واپس آ گیا ہوں اور اب کافی بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

جنوبی افریقی ٹیم
پروٹیز سکواڈ میں کپتان ٹیمبا باووما، ریان رکیلٹن، رسی وین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ویان مولڈر، مارکو جینسن، کیشو مہاراج، کگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی پر مشتمل ہے۔

کیوی سکواڈ
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان مچل سینٹنر، ول ینگ، راچن رویندر، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، کائل جیمیسن اور ول اورورک شامل ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت کی ٹیم پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ چکی ہے، آج کا میچ جیتنے والی ٹیم کا فائنل میں مقابلہ اتوار کو بھارت سے ہوگا، چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY