برطانیہ میں کوے اور خاتون کی دوستی

0
907

انسان اور کوے کی دوستی کی مثال بہت کم ملتی ہے کیونکہ جب کوے کا کوئی کام بگاڑ دیا جائے تو وہ انسانوں کا دشمن بن جاتا ہے لیکن برطانیہ میں خاتون اور کوے کی دوستی اس وقت ہوئی جب خاتون نے گھونسلے سے گرنے پر اس کی جان بچائی۔خاتون کا یہ دوست کوا پنجرے کے بجائے گھر میں رہتا ہے، جیسے ہی گھر کی کھڑکی کھلتی ہے یہ اندر آجاتا ہے اور ہر آدھے گھنٹے بعد گھر کے چکر لگاتا ہے۔

خاتون کے مطابق کوا ٹی وی شوق سے دیکھتا ہے اور لمبی ڈرائیو پر خاتون کے ساتھ ساتھ رہتا ہے۔ جب وہ میک اپ کرتی ہیں تو وہ ان کے کندھے پر بیٹھ جاتا ہے۔ خاتون کا کہنا ہےکہ وہ جیسے ہی وہ کار میں بیٹھتی ہیں کوا سیٹ کے سر ٹکانے والے حصے پر بیٹھ جاتا ہے جب کہ ٹی وی دیکھتے ہوئے وہ بھی بازو اور کبھی کندھے پر آبیٹھتا ہے۔

خاتون کا دعویٰ ہے کہ کوا ان سے بات کرتا ہے اور زبان سیکھنے کی کوشش کررہا ہے۔ اس کے علاوہ گھر میں مکڑیوں اور مکھیوں کا فوری طور پر صفایا بھی یہی کوا کرتا ہے۔ خاتون کے مطابق یہ کوا بہت چھوٹا ہے جسے چمچے سے کھانا کھلایا جاتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY