سٹیون اسمتھ کی شاندار بیٹنگ کے باوجود ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 223رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی اور انگلینڈ کو فائنل تک رسائی کے لیے 224رنز کا ہدف دیا ہے۔

برمنگھم میں کھیلے جارہے اس میچ میں میزبان آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا۔

انگلینڈ کے باؤلرز نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 کے مجموعے پر ہی ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر اور پیٹر ہینڈزکومب کو آؤٹ کردیا۔

اس کے بعد اسٹیو اسمتھ اور ایلکس کیری نے ٹیم کو سنچری پارٹنر شپ فراہم کی اور ٹیم کو بحران سے نکالا۔

ادھر انگلش ٹیم نے باؤلر عادل رشید کی مدد سے 46 رنز بنانے والے ایلکس کیری کو 117 جبکہ 118 کے مجموعے پر مارکس اسٹوائنس کو آؤٹ کرکے دوبارہ میچ میں واپس کی۔

گلین میکس ویل نے 23 گیندوں پر 22 رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ اسکور کو زیادہ آگے لے جانے میں ناکام رہے اور جوفرا آرچر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

اسی طرح عادل رشید نے پیٹ کمنز کو آؤٹ کرکے آسٹریلیا کے 7 کھلاڑیوں کو 166 کے مجموعے پر پویلین بھیج دیا۔

اس موقع پر اسمتھ کا ساتھ دینے مچل اسٹارک آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے وکٹ پر رک کر زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی حکمت عملی اپنائی۔

دونوں کھلاڑیوں نے 8ویں وکٹ کے لیے قیمتی 51رنز جوڑے جس کی بدولت آسٹریلیا کی ٹیم 200رنز کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب رہی۔

اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب اسمتھ 85رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے جبکہ اگلی ہی گیند پر کرس ووکس نے اسٹارک کی 29رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

اگلے اوور میں مارک وُڈ نے بہرن ڈورف کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49اوورز میں 223رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل ہو سکے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اور عادم رشید تین، تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ جوفرا آرچر نے حاصل کیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY