امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق انڈونیشیا کے جنوب مشرقی مالُوکو جزائر میں شدید زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت سات اعشاریہ تین تھی۔ زلزلے نے مالوکو جزائر کے بڑے شہر تیرانٹے کو ہلا کر رکھ دیا۔ زلزلے سے تیرانٹے اور قرب و جوار میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے بعد کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ تیرانٹے میں ضمنی جھٹکوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ فی الحال اس زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات سے متعلق اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ دوسری جانب اتوار چودہ جولائی کو آسٹریلیا کے مغربی حصے میں بھی 6.6 کی شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔












