شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری، مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

0
511

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کے خلاف مذمتی قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری انتہائی قابل مذمت ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی گرفتاریاں معاشی بحران سے توجہ ہٹانے کے لئے کی جا رہی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ گرفتاریوں سے ہماری زبانیں بند نہیں کی جا سکتیں۔ ایل این جی منصوبے کو پوری دنیا نے شفاف ترین ڈیل قرار دیا ہے۔ نیب کٹھ پتلی حکومت کا ذیلی ادارہ بن چکا ہے اور نیب گردی کے ذریعے اپوزیشن کی زبانوں پر تالے لگائے جا رہے ہیں۔ نیب اور وزیراعظم نے اس ملک کی معیشت کو تباہ کرنے کا بیڑہ اٹھا لیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY