نوازشریف کی واپسی پر نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ ہوگا

0
608

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر علی ظفر نے کہاہے کہ شریف خاندان کے افراد کانام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ نوازشریف کی وطن واپسی پر ہوگا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ فاٹا کے ادغام پر مکمل عملدرآمد کے لیے ایک صوبائی سطح کا آرڈیننس بھی جاری کیا جائے گا۔

ان کا کہناتھاکہ کوئی جادو کی چھڑی نہیں کہ ایک دم وہاں سب کچھ ہو جائے ،وفاقی و صوبائی سطح پر عملدر آمد کمیٹی بنائی گئی ہے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سے جب حسن اور حسین نواز کے انٹرپول سے واپس لائے جانے کے بارے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ایک لمبا عمل ہے، وزارت خارجہ اس درخواست پر پہلے متعلقہ ملک کے ساتھ رابطہ کرتی ہے اور دیکھا جاتا ہے کہ اس ملک کے ساتھ ہمارا کوئی معاہدہ ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق پاکستان کا برطانیہ کے ساتھ ایسا کوئی معاہدہ نہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY