سپریم کورٹ نے سزا معطلی اور انتخابی اہلیت سے متعلق فیصلہ دیا ہے کہ سزا معطل ہونے کا جرم ثابت ہونے کی وجوہات پر کوئی اثر نہیں پڑتا، سزا کالعدم ہونے تک نااہلی برقرار رہے گی۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن نے آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلے میں قرار دیا ہے کہ سزا کی معطلی سے جرم ثابت ہونے کی وجوہات ختم نہیں ہوتیں، سزا کالعدم ہونےتک نااہلی برقرار رہے گی، تاہم سزا معطلی کے وقت عدالت کی تحریری اجازت سے انتخابی اہلیت ممکن ہے۔












