پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ این اے 205 کے نتائج پاکستانی عوام کی کامیابی اور سلیکٹڈ گورنمنٹ کے منہ پر طمانچہ ہیں۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے این اے 205 کی نشست پر سردار محمد بخش مہر کی کامیابی پر گھوٹکی کے عوام کو مبارک باد دی اور کہا کہ شاباش سردار محمد بخش مہر شاباش، آپ کو عوام نے اعتماد کا ووٹ دیا۔

چیئرمین پی پی کا کہنا ہے کہ گھوٹکی میں پی پی امیدوار سردار محمد بخش مہر کی فتح نے سلیکٹڈ حکومت کی عوامی مقبولیت کا پول کھول دیا، پاکستان پیپلز پارٹی کی نوجوان قیادت کا مسلسل اسمبلیوں تک پہنچنا ایک نئی صبح کا پیغام ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے بھی بہترین انتخابی مہم چلانے پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے سردار محمد بخش مہر کی حمایت پر مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کا شکریہ ادا کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY