طالبان نے افغانستان میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی مقامی نشریات بندکردیں۔
برطانوی براڈکاسٹر کے مطابق افغانستان میں پشتو، فارسی، ازبک میں چلنے والے چینل آف ایئر کر دیے گئے ہیں، غیر یقینی اور پریشانی کے وقت میں افغان عوام کیلئے یہ ایک تشویشناک بات ہے۔
برطانوی براڈ کاسٹر نے مطالبہ کیا کہ افغانستان میں برطانوی نشریاتی چینلز پر سے پابندی ہٹائی جائے
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان وزارت اطلاعات و ثقافت نے خبر پر تبصرہ نہیں کیا












