برا زیل میں مسلح افراد ایئرپورٹ سے بڑی مالیت کا سونا چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کارگو ٹرک میں سونا لانے والے عملے کو چکمہ دے کر 4 کروڑ ڈالر کا سونا اور قیمتی دھاتیں چراکر بھاگنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
برازیلین پولیس کےمطابق گذشتہ رات ساؤپالو کارگو ٹرمنل پر پولیس سے مشابہ وردی میں ملبوس مسلح ملزمان آئے اور ایئرپور ٹ پر کارگو ٹرک لادنے والے عملے سے جھگڑا کرکے ساڑھے سات سو کلو سونا اور دیگر قیمتی دھاتیں چرا کر فرار ہوگئے۔
ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان اپنے ساتھ عملے کے دو ارکان کو یرغمال بناکر بھی لےگئے، جبکہ واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔












