ٹرمپ کا پانامہ کینال واپس لینے کا بیان؛ امریکہ کے لیے یہ بحری راستہ کیوں اہم ہے؟

0
1244

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پانامہ کینال کا کنٹرول حاصل کرنے کے بیان کی وجہ سے یہ اہم تجارتی گزر گاہ ایک بار پھر دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

پانامہ کینال بحرِ اوقیانوس (اٹلانٹک) اور بحر الکاہل (پیسیفک) کو ملانے کے لیے بنایا گیا راستہ ہے جس کا کنٹرول وسطی اور جنوبی امریکہ کے سنگم پر واقع ملک پانامہ کے پاس ہے اور وہ یہاں سے گزرنے والے جہازوں سے اس گزرگاہ کی فیس وصول کرتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ پانامہ نے اگر اس راستے کے استعمال پر عائد فیس میں کیا گیا اضافہ ختم نہیں کیا تو وہ اقتدار سنبھالنے کے بعد اس کینال کا کنٹرول فوری اور غیر مشروط طور پر واپس لینے کا مطالبہ کریں گے۔

امریکہ نے 1977 میں اس کینال کا کنٹرول پانامہ کے سپرد کرنے کا معاہدہ کیا تھا جس پر 1999 میں عمل درآمد ہوا۔ یہ معاہدہ تھا کیا اور امریکہ کیوں پانامہ کینال سے دستبردار ہوا، اس کا پس منظر جاننے کے لیے اس کینال کی تاریخ کو سمجھنا ضروری ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY