وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبرکہتے ہیں کہ برطانوی سرزمین منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہوئی، جس صحافی نےشہباز شریف کے خلاف خبر دی وہ اپنی اسٹوری پر قائم ہے ۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے اخبار کی اسٹوری پر دعویٰ دائر کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے برطانوی اخبارکوشکایت کی ہے،انہوں نےاخبارکوشکایت میں کہیں بھی اپنے اوپرلگائےگئےالزامات کی تردید نہیں کی۔شکایت کرنا مقدمہ کرنا نہیں ہوتا،اگرمیں جھوٹا ہوں تو میرے اوپر ایک مقدمہ اور کرلیں۔













