چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پاک فوج کے فارمیشن کمانڈرز کا سالانہ اجلاس جی ایچ کیو میں منعقد ہوا جس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف اور تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں عسکریت پسندوں سے خالی کرائے گئے علاقوں کو سول انتظامیہ کے سپرد کیے جانے کے معاملے پر غور کیا گیا۔

واضح رہے پاک فوج کی پیشہ وراںہ امور پر بات چیت کے حوالے سے فیلڈ کمانڈرز کی یہ کانفرنس سب سے اہم سمجھی جاتی ہے۔

اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ اس کانفرنس میں جغرافیائی حکمت عملیوں، قومی سلامتی کو لاحق خطرات اور اس میں درپیش چیلنجز جیسے امور زیر غور آئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY