متحدہ عرب امارات کی حکومت نے خواتین کے بعد اب مردوں کو بھی فیملی ویزا پر ملازمت کرنے کی اجازت دے دی۔

وزارت انسانی وسائل کے مطابق نئے قانون کے تحت اماراتی کمپنیاں خواتین کے بعد اب مردوں کو بھی والد یا شریک حیات کے ویزے پر ملازمت دے سکیں گی اور ورک پرمٹ کی فیس بھی کمپنی ادا کرے گی۔

اس سہولت کا سب سے زیادہ فائدہ والد کے ویزے پر امارات میں مقیم یونی ورسٹی کے طلبہ کو ہوگا جو نیا ویزا اپلائی کرنے کی کوفت سے بچ جائیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY