ورلڈ کپ 2019ء کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کی بازگشت ہے، چیف سلیکٹر انضمام الحق کے استعفی کے بعد جن سابق کرکٹرز کا نام اس فہرست میں لیا جارہا ہے، جو سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے زیر بحث ہیں۔
ان میں قومی ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل بھی ہیں جو کہ پاکستان کے لئے 47ٹیسٹ اور 156بین الاقوامی ون ڈے کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔
عامر سہیل نے بطور چیف سلیکٹر پی سی بی کیساتھ کسی آفر کے سوال پر سیدھا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب تک اخبارات اور ٹی وی چینلز پر ہی نام سن رہا ہوں،بورڈ سے فی الحال کوئی آفر یا رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔












