امریکا اور ایران اسلام آباد ایم او یو کے تحت جلد دوبارہ مذاکرات شروع کریں، چین

0
872

چین نے امریکا اور ایران سے کشیدگی ختم کرکے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کرنے اور جلد از جلد آبنائے ہرمز کھولنے کے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

چین نے ایران کے خلیجی ممالک سے رابطوں اور خلیجی ممالک کی ایک دوسرے کی علاقائی خود مختاری اور قومی سلامتی کا احترام کرنے کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔

بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین علاقائی کشیدگی کا یمن اور بحیرۂ احمر تک پھیلاؤ نہیں چاہتا۔

انھوں نے کہا کہ چین علاقائی ممالک کی جانب سے موجودہ سیکیورٹی ڈھانچے میں تبدیلی کی حمایت کرے گا۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا انکا ملک ایران کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے بات چیت اور تعاون مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY