کون کس کا آدمی ہے؟

0
883

گلوکار اور سماجی رہنما شہزاد رائے نے کہا ہے کہ گانا بنانے کے پیچھے اصل مقصد یہی تھا کہ کوئی بھی بات آگے بڑھانے سے پہلے حقائق چیک کرلیے جائيں۔

جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد رائے نے کہا کہ یہ بات انہوں نے میوزک کے ذریعے اس لیے کہی کہ موسیقی اپنی بات کو سمجھانے کا بہترین ذریعہ ہے۔

واضح رہے کہ شہزاد رائے نے حال ہی میں جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں اپنا نیا گانا ’کون کس کا آدمی’ لانچ کیا ہے۔

گانے میں شہزاد رائے ایک بار پھر سیاسی حالات کو سر اور ساز میں سمیٹ لانےمیں کامیاب رہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY