پاک افغان سرحد پر فائرنگ کے واقعے پر پاکستان نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر لیا۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق افغان ناظم الامور سے پاک افغان سرحد پر فائرنگ کے واقعے پر شدید احتجاج کیا گیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ افغان ناظم الامور کو آہنی باڑ لگانے میں مصروف فوجی دستے پر فائرنگ پر احتجاجی مراسلہ دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر فیصل کے مطابق احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاک افغان سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاکستان کے 3 فوجی شہید ہوئے۔

دفترِ خارجہ کے احتجاجی مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افغان حکومت اپنی طرف کے علاقوں کو محفوظ بنانے کی ذمے دار ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی مغربی سرحد پر فائرنگ کے 2 واقعات میں 4 فوجی جوان شہید اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY