وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ذاتی ایجنڈے کو لے کر چل رہی ہیں، ان کا غیر فطری اتحاد چند دنوں کا مہمان ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں، ان کی املاک اور حقوق کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔

لاہو ر میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ قومی معیشت کی مضبوطی کیلئے بیرون ملک پاکستانیوں کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، ان کے زیرِ التوا کیس جلد نمٹائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ 29 اضلاع میں اوورسیز پاکستانیوں کی ضلعی کمیٹیوں کے چیئرمین مقرر کردیئے گئےہیں، اوورسیز کمیشن پنجاب کے نئے ایکٹ کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جسےجلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔

اس سےقبل ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت 70 سال کی خرابیاں درست کر رہی ہے، وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کھوئی ہوئی منزل کی جانب گامزن ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY