وزیراعظم عمران خان نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو اپنی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ وزراتیں اور ڈویژنز پہلے سال کی پانچ بڑی کامیابیاں بتائیں ۔
وزیراعظم آفس کےمطابق تمام وزرا 9 اگست تک اپنی وزارت کی پانچ کامیابیاں لکھ کر بھیجیں گے ۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم عمران خان 18 اگست کو قوم سے خطاب کریں گے ۔
وزیراعظم عمران خان حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر 18 اگست کو قوم کو اعتماد میں لیں گے۔












