بھارت کی سابق وزیر خارجہ سشما سوراج انتقال کر گئیں

0
1169

بھارت کی سابق وزیر خارجہ سشما سوراج 67 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کو دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا۔ انہیں دل کا دورہ پڑا تھا، علاج کے دوران وہ جانبر نہ ہو سکیں اور خالق حقیقی سے جا ملی۔ وہ 14 فروری 1952ء کو انبالہ میں پیدا ہوئی تھیں۔

سشما سوراج کو بھارت میں اندرا گاندھی کے بعد دوسری خاتون وزیر خارجہ ہونے کا اعزاز حاصل تھا جب کہ وہ 7 بار رکن پارلیمان منتخب ہوئی تھیں، شما سوراج دہلی کی وزیر اعلیٰ بھی رہ چکی ہیں

اس سے قبل جب ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا تو ان کے شوہر اور اہل خانہ سمیت بی جے پی کے سینئر لیڈر ڈاکٹر ہرش دھون اور نیتن گاڈکری ملاقات کے لیے پہنچے۔

یاد رہے کہ صحت کی خرابی کے باعث سابق وزیر خارجہ 2019ء کے ہونے والے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں تھیں۔ گزشتہ ماہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حلف اٹھانے کی تقریب میں انہوں نے جذباتی پیغام بھی شیئر کیا تھا۔ انہوں نے بی جے پی کی حکومت میں پانچ سال تک وزارت خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY