طویل عمری کا راز بھی غیر شادی شدہ ہونا

0
758

امریکہ شہر نیویارک سے تعلق رکھنے والی خاتون لوئیس سگنور کی عمر 107سال ہے اور انہوں نے شادی نہیں کی۔ انھوں نے اپنی طویل عمری کا راز بھی غیر شادی شدہ ہونا قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں لوئیس سگنور نے اپنی سالگرہ کے موقع پر کہا کہ ان کی لمبی عمر کا راز شادی نہ کرنا ہے۔ حالانکہ لوئیس سگنور کی ایک شادی شدہ بہن ہیں جن کی عمر 102 سال ہے، دونوں بہنیں نیویارک کی معمر ترین خواتین ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ طویل عمری کا راز جینیاتی ہو سکتا ہے اس کا شادی نہ کرنے سے کوئی تعلق نہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY