علما کرام کی جانوروں کو ذبح کرتے وقت شرعی آداب کا خیال رکھنے کی ہدایت

0
959

علمائے کرام کا کہنا ہے کہ قصاب سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کو ذبح کرتے وقت شرعی آداب کے ساتھ ساتھ قربانی کے جانور کی ریڑھ کی ہڈی میں موجود پٹھے کو نقصان سے بچائیں۔

سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، مولانا قاری محمد کاشف اور حافظ محمد طاہر نقشبندی نے کہاکہ اسلامی طریقے اور شرعی آداب کے مطابق قربانی کا جانور ذبح کرتے وقت تکبیر کے بعد جانور کی سانس کی نالی، خوراک کی نالی، شریان اور ورید کو ایک ہی کٹ میں کاٹا اور ریڑھ کی ہڈی میں موجود پٹھے کو نقصان پہنچنے سے بچایاجائے کیونکہ اس صورت میں خون پوری طرح قربانی کے جانور کے جسم سے خارج نہیں ہوپاتا جو کہ اسلامی اصولوں کے خلاف ہے۔

علمائے کرام نے کہا کہ اکثر مقامات پر قصاب عید کے دن زیادہ کمائی کے چکروں میں قربانی کے جانوروں کو ٹھنڈا نہ ہونے دیتے ہیں جس سے قربانی خراب ہونے کا احتمال رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیل ؑ کی لازوال اطاعت کی یاد میں ایک تحفہ کے طور پر منائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر صاحب استطاعت پر قربانی فرض ہے تاہم انہیں قربانی کا ایک حصہ ہر حال میں غریب مسلمان بھائیو ں کیلئے ضرور وقف کرناچاہیے تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY