کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں قاسم مسجد میں دھماکے ہوا جس میں 4 افراد شہید جبکہ 20 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق کچلاک کلی قاسم مسجد میں دھماکہ ہوا، ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق بظاہر ڈیوائس مسجد میں ہی نصب تھی
بتایا گیا ہے کہ دھماکہ نماز جمعہ کے بعد ہوا












