پاکستان کرکٹ ٹیم پہلے ٹیسٹ کیلئے کینز سے برسبین پہنچ گئی ہے ۔ ڈے نائٹ ٹیسٹ 15 دسمبر سے شروع ہو گا ۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ نے ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے ۔ ٹیم مینجمنٹ پہلے ٹیسٹ سے قبل یاسر شاہ کی مکمل فٹنس کے لیے پر امید ہے ۔

آسٹریلیا الیون کے خلاف 3روزہ پریکٹس میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد قومی ٹیم برسبین پہنچ گئی ہے،کھلاڑی کل سے برسبین میں ڈے نائٹ پریکٹس کا آغاز کریں گے ۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق یاسر شاہ نے گزشتہ روز ٹریننگ کا آغاز کر دیا تھا ،وہ تیزی سے کمر کی تکلیف سے چھٹکارا پا رہے ہیں ۔ ٹیسٹ میچ سے قبل 3ٹریننگ سیشن میں یاسر شاہ کی مکمل فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کے بعد ہی انہیں پہلے ٹیسٹ میں کھلانے کا فیصلہ کیا جا ئے گ

SHARE

LEAVE A REPLY