بھارتی اشتعال انگیزی کا سلسلہ تاحال جاری ہے ، آج ایک بار پھر بھارتی افواج نے وادی نیلم میں مارٹر گولوں سے شیلنگ کی ، میرپورہ گائوں پر ہونے والی اس شیلنگ سے کسی کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی
پاک افواج نے بزدل بھارتی فوج کی شیلنگ کا بھرپور انداز میں جواب دیا جس سے بھارتی فوج پسپائی پر مجبور ہوگئی ۔ پاکستان کی جانب سے ایک بار پھر پاکستانی علاقوں میں فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا ہے ۔ ، بھارت کی جانب سے فائر کئے گئے گولے پاکستانی علاقے میں 150 میٹر دور آ کر گرے












