ہم نے بانی پی ٹی آئی کو ہر صورت جیل سے نکالنا ہے: اعظم خان سواتی

0
1101

رہنما پی ٹی آئی اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کو ہر صورت جیل سے نکالنا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے ملاقات کے بعد اعظم خان سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بانی پی ٹی آئی سے دیگر دو لوگوں کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے، عمران خان کو بتایا سلمان اکرم راجہ آپ کا سودا نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کو مانسہرہ کی کرپشن کے معاملات پر بتایا اور تجویز دی کہ کمیٹی کے معاملات سامنے لائے جائیں،عمران خان نے کہا ہے کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے تو سپیکر کے پی اسمبلی کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جنید اکبر کے بارے بھی بانی پی ٹی آئی کو بتایا، بانی نے کہا ہے جنید اکبر کی کی گئی تعیناتیوں کو فوری واپس کیا جائے۔

اعظم خان سواتی نے کہا کہ پنجاب کے معاملات پر بھی بانی کو بریف کیا، انہیں بتایا کہ عالیہ حمزہ کا راستہ روکا جارہا ہے جبکہ جنید اکبر کے بارے بانی کو بتایا کہ وہ اچھا کام کررہے ہیں۔

اں کا مزید کہنا تھا کہ سردار خان اور اکرام اللہ پر کرپشن کے چارجز ہیں بانی کو بتایا ان کو عہدے دئیے گئے ہیں، ہم نے بانی کو ہر صورت جیل سے نکالنا ہے، علی امین گنڈا پور کرپشن کے معاملات پر خاموش نہیں میں علی امین گنڈا کی اجازت سے بانی سے ملنے آیا ہوں۔

SHARE

LEAVE A REPLY