برطانوی حکومت نے پارلیمان کو پانچ ہفتوں کے لیے معطل کر دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم بورس جانسن کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم جانسن ایوان زیریں میں پندرہ اکتوبر کو نئے انتخابات کروانے کے لیے رائے شماری کروائیں گے۔

اس مقصد کے لیے حکومت کو دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہے۔ اس کارروائی کے بعد پارلیمان آئندہ ماہ کے وسط تک معطل رہے گی۔ وزیراعظم بورس جانسن نے اکتیس اکتوبر تک برطانیہ کو یورپی یونین سے نکالنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ ان کے اس فیصلے کی برطانیہ میں شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY