مریض کی آنتوں سے چمچ، ٹوتھ برش، انگوٹھی اور زنجیریں برآمد

0
1604

مصر میں ڈاکٹروں نے دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد ایک ذہنی مریض کے پیٹ سے چمچوں، کانٹوں اور زیورات سمیت مختلف اشیا نکال لیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق المنصورہ یونیورسٹی کے زیر انتظام طبی مرکز میں 20 سالہ نوجوان کو لایا گیا جس کو پیٹ میں شدید درد کی شکایت تھی، ایکسرے کرنے پر انکشاف ہوا کہ اس کے پیٹ میں چمچ، سونے کی انگوٹھی اور زنجیریں موجود ہیں۔

آپریشن کے دوران اس کی آنتوں سے 20 چمچے اور کانٹوں کے علاوہ 6 ٹوتھ برش، سونے کی انگوٹھی، کئی زنجیریں اور بعض عجیب اشیا نکال لی گئیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY