امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے وزیر مالیات اسٹیون منوچن سے ایران پر پہلے سے عائد پابندیوں کو انتہائی سخت بنا دینے کے لیے کہا ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات ابھی بتائی نہیں گئی ہیں۔ تاہم اس موقع پر امریکی صدر نے فوری طور پر ایران کے خلاف کسی ممکنہ عسکری رد عمل کے حوالے سے کچھ نہیں کہا۔
واشنگٹن حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی آئل تنصیبات پر ہوئے حملے کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔











