خیبر پختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آ گئے، صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 91 ہوگئی۔

ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبرپختونخوا کے مطابق نئے کیسز لکی مروت اور ڈی آئی خان سے رپورٹ ہوئے، ڈی آئی خان کے 2 سالہ بچے اور لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ کی 9 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ای او سی کے مطابق خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 91 جبکہ ملک بھر میں تعداد 134 ہوگئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY