برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے مطابق برطانیہ اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کا ذمہ دار ایران ہے
جانسن نے یہ بھی کہا کہ خلیج فارس میں امریکی قیادت میں شروع کی جانے والی عسکری کوششوں میں برطانیہ کے شریک ہونے پر غور کیا جا سکتا ہے۔ ان کے بقول وہ اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ کے خطے میں پائی جانے والی کشیدگی میں کمی لانے کی کوششیں بھی کریں گے۔
برطانوی وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہونے سے قبل صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں کیا۔












