اسرائیلی صدر روین ریولین نے پارلیمانی انتخابات کے بعد حکومت کی تشکیل کے لیے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔ آج رات انہوں نے دو بڑی جماعتوں کے رہنماؤں بینی گینٹس اور بینجمن نیتن یاہو کو بھی ملاقات کے لیے بلایا ہے۔ جس پارٹی لیڈر کو زیادہ حمایت حاصل ہو گی، اُسے وہ حکومت بنانے کی دعوت دیں گے۔

اس دعوت کے بعد نامزد وزیراعظم کو حکومت تشکیل دینے لیے اٹھائیس دن حاصل ہوں گے۔ دوسری جانب عرب اراکین پارلیمنٹ کے سیاسی اتحاد ’دی جوائنٹ لِسٹ‘ نے بلیو اینڈ وائٹ پارٹی کے رہنما بینی گینٹس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ایمن عودہ کے سیاسی اتحاد کو تیرہ نشستیں ملی ہیں اور وہ پارلیمنٹ کی تیسری بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY