پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی معطلی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی تمام ’منتخب‘ ہونے والوں کو جانا پڑے گا۔

واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 کوئٹہ (2) سے منتخب پی ٹی آئی کے رکن اور قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کو فارغ کرتے ہوئے ان کی کامیابی کو کالعدم قرار دے دیا۔

قاسم سوری کو فارغ کئے جانے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول نےردّ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں لفظ ’سلیکٹڈ‘ پر پابندی لگانے والے قاسم سوری ڈی سیٹ ہوگئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY