آئی ایس پی آر کے مطابق بی بی سی اردو کی خبر مکمل طور پر بےبنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے

0
823

پاکستان کے خلاف بی بی سی نے ایک اور خبر زہرآلود پروپیگننڈہ مہم کے تحت چلا دی۔ آئی ایس پی آر نے بی بی سی کی 9، 10 اپریل کی درمیانی شب کے واقعات پر مبنی خبر بےبنیاد اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیدی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بی بی سی اردو کی آج شائع ہونے والی خبر مکمل طور پر بےبنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے، بی بی سی کی روایتی پروپیگنڈہ خبر میں کئی حقائق نظرانداز کئے گئے، خبر میں متعلقہ ضروری سورسز اور صحافتی اخلاقیات نظر انداز کی گئیں، خبر پاکستان کیخلاف جاری ڈس انفارمیشن کا حصہ ہے۔

BBC Urdu News

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی حکام معاملہ بی بی سی کی انتظامیہ کے سامنے اٹھائیں گے، بی بی سی ماضی میں بھی حقائق کے برعکس خبریں دے چکا ہے، ماضی میں متعدد خبروں پر عالمی سطح پر بی بی سی کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے، برطانوی ٹیکس گزاروں کے پیسے سے چلنے والے بی بی سی کو بھاری جرمانے ادا کرنے پڑے، بی بی سی کی کئی خبریں بے بنیاد پروپیگنڈہ پر مبنی اور حقائق کے برعکس تھیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY