یمن میں ملٹری پریڈ کے دوران کئے گئے میزائل حملے میں5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
یہ میزائل حملہ جنوبی یمن کے علاقے الدہیلیا میں نئے بھرتی ہونے والے سیکیورٹی بیلٹ فورسز کے ریکروٹس کی گریجویشن تقریب کے اختتام پر کیا گیا۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی بیلٹ فورسز ایک طاقتور ادارہ ہے اور اسے متحدہ عرب امارات کی پشت پناہی حاصل ہے۔
میزائل حملے کا ہدف مہمانوں کی نشست کے قریب تھا، میزائل حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے ابھی قبول نہیں کی ہے۔











