وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر سندھ حکومت نے اسکول وین کےکرائے نہ بڑھانےکا حکم نامہ جاری کردیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے طلبہ کی پک اینڈ ڈراپ ٹرانسپورٹ فیس میں اضافے پر پابندی عائد کی گئی ہے، طلبہ کے ٹرانسپورٹ چارجز برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، تمام تعلیمی اداروں کو احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے اسکولوں کو طلبہ کی پک اینڈ ڈراپ سروسز کا مکمل ڈیٹا بھی لازمی فراہم کرنےکی ہدایت کی گئی ہے، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔












