میراتھن کے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کیلون کپٹم کار حادثے میں ہلاک

0
615

 کینیا کے میراتھن کے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کیلون کپٹم کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی کینیا میں کیلون کپٹم کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، ان کی عمر 24 برس تھی۔

حادثے میں کیلون کپٹم کے کوچ روانڈا کے گروائس ہاکیزیمانا بھی چل بسے جبکہ کار میں سوار خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلون کپٹم کار چلا رہے تھے جو کنٹرول سے باہر ہونے پر الٹ گئی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY