سوئس پارلیمان نے جمعے کے روز ایک نئے قانون کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ملک میں ملازمتوں پر سب سے پہلا حق سوئس شہریوں کا ہو گا۔
یورپی کمیشن کے ایک ترجمان نے اس حوالے سے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ قانون مثبت سمت میں ایک قدم ہے، کیوں کہ اس میں یورپی شہریوں کے لیے کوئی خاص کوٹہ مقرر کر کے ان کی ملازمتوں کے مواقع کو محدود نہیں کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے یہ خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے کہ اگر سوئٹزرلینڈ ایسا کوئی سخت قانون منظور کرتا ہے، تو اس کے یورپی یونین کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گی












