افغانستان کے ليے امريکا کے خصوصی مندوب زلمے خليل زاد کابل کے دورے پر ہيں۔ ان کے اس دورے کا مقصد صدر اشرف غنی کو امن عمل ميں تازہ پيش رفت سے آگاہ کرنا ہے۔

امريکا اور طالبان کے مابين دو برس تک جاری رہنے والے امن مذاکرات کی کچھ ماہ قبل معطلی کے بعد خليل زاد کا يہ پہلا دورہ افغانستان ہے۔

افغان امن عمل کی بحالی کے ليے چند روز قبل روسی، پاکستانی، چينی اور امريکی اہلکاروں نے ماسکو ميں ملاقات کی جبکہ خليل زاد بھی اسی ماہ پاکستان ميں افغان طالبان کے نمائندوں سے بات چيت کر چکے ہيں۔

SHARE

LEAVE A REPLY