کرونا کی وبا نے دنیا بھر کی سماجی،سیاسی، دینی، مذہبی اور اخلاقی بنایدوں کو جیسے ہلا کے رکھ دیا ہے، دنیا بھر میں موت کا بازار گرم اورأنکھ سے نظر نہ آنے والے ایک چھوٹے سے جرثومے نے انسان کی سائینسی ترقی کا پول کھول کے رکھ دیا ہے۔ اربوں کھربوں ڈالر جنگوں اور جنگی اسلحہ پر خرچ کرنے والے ممالک پیسے کی فراوانی کے باوجود اس کرونا کے سامنے بے بس نظر آ رہے ہیں
اس تناظر میں جبکہ پوری دنیا میں کسی نہ کسی شکل میں لاک ڈاؤن چل رہا ہے اور ایک گھر میں رہنے والے افراد بھی ایک دوسرے سے فاصلے پر ہیں سوشل میڈیا روابط کا ایک فعال ذریعہ ہے لیکن اسی سوشل میڈیا پر روزانہ سینکڑوں افواہیں بھی جنم لیتی ہیں۔ ایسے میں عالمی اخبار نے ایک آن لائن روزنامے کے طور پر اپنی ذمیداریوں کو سمجھا ہے اور اسوقت تک کماحقہ ادا کر رہے ہیں
“ڈاکٹر نگہت نسیم کی ڈائری”عالمی اخبار پر نیا سلسلہ ان ہی مساعی کی ایک کڑی ہے
معزز قاریئن!
مجھے یقین ہے کہ کویڈ 19 کی تباہ کاریوںسے آپ سب محفوظ ہونگے ۔ میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں عرصہ سولہ برس سے طب سے وابستہ ہوں ۔ اورمیرا شعبہ خاص نفسیات اور منشیات کے مریضوں کا علاج ہے ۔ کورونا کی وبا کے دوران مغرب اور مشرق کو جہاں ایک ہی صفحے پر دیکھا ۔ وہاں ڈاکٹرز ۔۔نرسسز ۔۔ الایئڈہیلتھ کے افراد بھی ایک ہی کشتی میں سوار ملے ۔۔۔۔ میرے مریضوں پر کیا گزری ۔۔۔ مختلف ملکوں کی عوام نے قرنطینہ اور لاک ڈاؤں میں کیسے وقت گزارا ، افواہیں کیسے جنم لے رہی ہیں، ہر آدمی کیسے ڈاکٹر بن گیا ہے اور اپنے اپنے طور پر علاج پیش کر رہا ہے، اس وبا کی آڑ میں بھی کیسے دینی مزہبی اور سماجی تنازعات جنم لے رہے ہیں، مردوں کا سارا دن گھر رہنے کا تجربہ کیا ہے، خواتین اس صورت حال سے کیسے نمٹ رہی ہیں، یہ اور ایسے کئی سوال آپ بھی سوچتے ہونگے۔ میں اپنی ڈائری میں ۔ آپ سب کی ترجمانی کرنے کی کوشش کرونگی اور اپنے تجربات آپ تک پہچاونگی ،کیا خبر صدی نصف صدی بعد اس عہد کی تاریخ لکھنے والا اس ڈائری سے بھی کچھ مدد لے سکے؟
آپ کی آرا کا بھی انتظار رہے گا ۔
“ڈاکٹر نگہت نسیم کی ڈائری”
آپ سب کی ڈائری ہے
ہمارے تاریک لمحوں کی تاریخ ہے
اشاعت کے لئے عالمی اخبار کی شکرگزار ہوں ۔۔ پڑھنے کے لئے قارئین کی شکرگزار ہوں ۔۔
ڈاکٹر نگہت نسیم
سڈنی ،آسٹریلیا
اپریل 2020













I live in canada l read your artical very informtive
عزیزی نصرت بی بی
بہت بہت شکریہ
مجھے آئندہ بھی آپ کی رائے کا انتظار رہے گا
بہت محبت