کورونا وائرس کے سبب جاری لاک ڈاؤن میں دبئی میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کا خصوصی طیارہ پاکستان پہنچ گیا ہے ۔
پاکستان قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 212 کے ذریعے 225 مسافر دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جبکہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 701 کے ذریعے 393 مسافر مانچسٹر روانہ ہوگئے ہیں۔
پی آئی اے کی پرواز پی کے 785 کے ذریعے 310 مسافر اسلام آباد سے لندن روانہ ہوئے ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد سے ملتان جانے والی ڈومیسٹک پرواز سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے خصوصی اجازت ملنے پر ملتان روانہ ہو گئی ہے۔












