علامہ طالب جوہری۔تحریروتحقیق خلیل حسین،گلگت

1
2542

علامہ طالب جوہری

نام: ابو طالب جوہر
والدین: والد:محمد مصطفی جوہر، والدہ: ہاجرہ خاتون
تاریخ ولادت: ۷/اگست ۹۳۹۱؁ء (مختلف فیہ)
جائے ولادت: پٹنہ (ریاستِ بہار، ہندوستان)
تعلیم و تربیت:
میٹرک: مدرسہ حسین گنج
انٹرمیڈیٹ: سندھ مدرسۃ الاسلام
بی اے: سندھ مدرسۃ الاسلام، صوبہ سندھ
ایم اے (اسلامیات): جامعہ کراچی
دینی تعلیم: نجف اشرف عراق (۳۱ سال کی عمر میں رخت سفر باند ھ لیا)
ملازمت: لیکچرار:گورنمنٹ کالج ناظم آباد، جزوقتی لیکچرار، جامعہ کراچی
شریک حیات: مہر النساء قادری
اولاد: صاحبزادے:اسد جوہری، ریاض جوہری، امجد جوہری
صاحبزادیاں:نرجس، فاطمہ اور بتول
برادر: ابوالقاسم جوہریؔ
خطابت: ۴۷۹۱؁ ء تا حال
مجلس شامِ غریباں: ۸۸۹۱؁ء تا حال(پی ٹی وی)
فہم ِقرآن لیکچرز: ۰۸۹۱؁ء،(پی ٹی وی)
تمغہ جات: ستارہ امتیاز
خطاب: خطیب ِشامِ غریباں (نصیرالاجتہادی اور علامہ رشید ترابی کے بعد آپ تیسری
شخصیت ہیں جن کو اس خطاب سے نوازا گیا)

تعارف اور حالاتِ زندگی
علامہ طالب جوہری کو ایک نہایت ممتاز عالم دین اور مشہور خطیب کی حیثیت حاصل ہے۔ آپ کی شہرت پاکستان تک محدود نہیں بلکہ دنیا میں جہاں جہاں اُردو سمجھنے والے لوگ آباد ہیں وہاں وہ ایک ذی وقار عالم اور سحر بیان مقرر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ انہیں ہندوستان، ایران، عراق، امریکہ اور یورپ کے اسلامی حلقوں میں بھی جانا اور مانا جاتا ہے۔ علامہ طالب جوہری کا اندازِ بیان سادہ، دل پذیر، پرکشش حالات و واقعات اور معلومات کے ساتھ ساتھ سننے والے کو مسخر کرنے والا ہے۔ قرآنی آیات، منطق، فلسفہ اور تاریخ کی روشنی میں انسانی سوچ کے دھارے کے ساتھ بیان فرماتے ہیں۔ اختلافی مسئلہ کو چھیڑتے ہیں پر کسی بھی ذہن پر کدورت نہیں آنے دیتے، کم وقت میں زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کرتے ہیں۔ رموزِ قرآن سے آشنا لطف لیتے اور طالبانِ علم طالب جوہری سے علم و دانش کے جواہر چنتے نظرآتے ہیں۔ زبان دان زبان کی چاشنی سے مستفید ہوتے ہیں۔
علامہ طالب جوہری کا سلسلہ نسب ساتویں پشت پر حسین گنج سارن (صوبہ بہار) کے ایک علمی خانوادے سے ملتا ہے۔پچھلی دو صدی کے دوران آپ کے خاندان میں کئی علماء گزرہے ہیں۔ نسل در نسل علمی وراثت کا انتقال اس خاندان کی خاص پہچان رہی ہے۔آج بھی علامہ طالب جوہری کے علاوہ نہ صرف آپ کے صاحبزادے بلکہ آپ کی صاحبزادیاں بھی فن خطابت کے جوہر دیکھارہی ہیں۔ عصری دور میں علامہ طالب جوہری ایک مستند و معروف خطیب، مفسر قرآن، شعر و شاعری کے متمول ادارہ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ پچھلے چار عشروں سے آپ خطابت سے وابستہ ہیں۔ جبکہ تصنیف وتالیف بھی آپ کا نمایاں کارنامہ ہے۔البتہ علامہ طالب جوہری کے خاندان کی پاکستان کی طرف ہجرت کی وجوہات واضح اور تاریخی ہیں۔ برصغیر کے بٹوارے کے بعد دیگر خاندانوں کی طرح ان کے خاندان نے بھی پاکستان جانا مناسب سمجھا اور ان کے پدر بزرگوار مولانا مصطفی جوہر بمع خاندان ۹۴۹۱؁ء میں کراچی تشریف لائے اور یہی پر علامہ طالب جوہری نے اپنے تعلیمی سفر کا آغاز کیا۔ اگر جیسا کہ ہم نے سطور بالا میں ذکر کیا کہ ان کا تعلق مہاجرین سے تھا تو پھر ہم کہہ سکتے ہیں کہ علامہ طالب جوہری کے خاندان نے چاردفعہ مہاجرت کی ہے:
٭ مکہ سے مدینہ کی طرف
٭ مدینہ سے ماوراء النہر کی طرف
٭ ماوراء النہر سے ہندوستان کی طرف
٭ اور ہندوستان سے پاکستان کی طرف
علامہ کی تاریخ ِ پیدائش میں مختلف آرا سامنے آئی ہیں۔ ماہنامہ ”قیام“ کراچی میں بھی علامہ کی تاریخ پیدائش اگست ۰۴۹۱ء درج ہے۔ جبکہ خود راقم کے استفسار پر علامہ نے اپنی تاریخ پیدائش ۹۳۹۱ء بتائی۔تاریخ پیدائش کے اندراج پر اختلاف دراصل براہِ راست علامہ سے رابطہ نہ کیاجانا ہے۔

ابتدائی تعلیم:
علامہ طالب جوہری کی ابتدائی تعلیم گھر پر ہی شروع ہوئی۔ ان کے والد محترم نے انہیں پڑھانا شروع کیا۔ آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم مدرسہ حسین گنج میں اپنے والد مصطفےٰ جوہرکی زیر نگرانی میں مکمل کی۔۹۴۹۱؁ء میں آپ کا خاندان ہجرت کرکے پاکستان (کراچی) آیا یہاں سندھ مدرسۃ الاسلام سے تعلیم حاصل کی۔ ۰۷۹۱ء میں آپ نے سندھ یونیورسٹی سے ایم اے اُردو کی ڈگری حاصل کی۔
نجف اشرف:
دینی ذوق و شوق کو دیکھتے ہوئے آپ کے والدِ محترم نے آپ کو نجف اشرف بھیج دیا۔ صرف ۳۱ سال کی عمر میں آپ نے دینی تعلیم کے حصول کیلئے گھر سے باہر قدم رکھا۔ نجف اشرف کا ماحول آپ کے مزاج کے مطابق تھا اس لئے بہت جلد یہاں گھل مل گئے۔ دلجمعی اور شوق آپ کی سرشت میں شامل تھا اس لئے بہت جلد مبادیاتی علوم پر دسترس حاصل کیا۔ زیادہ عرصہ نہیں گزرا تھا کہ آپ بڑے بڑے علماء کے دروس میں شریک ہونے لگے۔ نجف اشرف میں آپ نے اکابر و جید علماء سے استفادہ کیا۔ آپ نے ممتاز علماء آیت اللہ العظمیٰ سید عبداللہ شیرازی، آیت اللہ العظمیٰ سید علی فانی،آیت اللہ سید ابوالقاسم رشتی، آیت اللہ العظمیٰ سید محمد بغدادی،آیت اللہ سید جواد تبریزی، آیت اللہ العظمیٰ سید محمد جمال ہاشمی گلپائیگانی، آیت اللہ العظمیٰ باقر صدر سے علومِ اسلامیہ میں فارغ التحصیل ہونے کی سند حاصل کی۔آپ نے اپنی ۴۱ سال کی عمر سے ۴۲ سال کی عمر تک مذاکرے اور مضمون نگاری فرمائی۔ علامہ طالب جوہری اپنے والد گرامی مولانا مصطفی جوہر کی جگہ کو پوری طرح سے پُر کیا ہے۔ آپ ایک اچھے جانشین ہیں۔
ملازمت:
۵۴۹۱ء میں تکمیل علوم دینی کی سند لے کر کراچی واپس آئے۔ پانچ سال تک ایک دینی درسگاہ ”جامعہ امامیہ“ ناظم آباد کے پرنسپل کے عہدے پر فائز رہے۔ اس کے بعد کافی عرصے تک گورنمنٹ کالج ناظم آباد میں بطور استاد تدریس کے فرائض انجام دیئے اور اعلیٰ درجے کی کتابوں کی تدریس کی۔ اس دوران جامعہ کراچی کے شعبہ علوم اسلامی میں کچھ عرصے کیلئے غیر ملکی طلبہ کی تدریس کی۔ آپ حکومت پاکستان کے معروف علمی وفقہی ادارے ”اسلامی نظریاتی کونسل“ کے دو بار رکن منتخب ہوئے اور ایک بار مجلس شوریٰ (حکومت پاکستان) کے رکن بھی رہے۔
کافی سالوں سے بیمار رہتے تھے جو کئی بار ہسپتال میں زیرِ علاج رہے اور صحتیاب ہو گئے کچھ دن پہلے دوبارہ بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہوئے مگر اس بار بیماری کا مقابلہ نہ کر سکے اور بل آخر ۲۲ جون ۰۲۰۲ء کو لاکھوں چاہنے والوں کو داغِ مفارقت دے کر اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔اللہ ان کی خدما ت کو اپنی بارگاہ میں قبول کرے اور ان کے درجات کو بلند کرے اور چہاردہ معصومین کی شفاعت نصیب کریاور جنت الفردوس میں اعلی مقام عنایت کرے آمین یا رب العالمین۔
علامہ کی نظموں میں سے کچھ اشعار قارئین کی نظر میں
وہ نوجوان اُمنگوں کی گرم بازاری
محیطِ ذات وہ اِک بیکراں خود آزادی

وہ سِن کہ جس نے بس اِک لذتِ نظر کیلئے
نہ جانے کتنے دریچوں سے کی وفاداری

یہ غنچگی کا سفر تھا شکستگی کی طرف
کہ جیسے خواب کی کروٹ میں عزمِ بیداری

یہ مرا مشکیزہئ بے آب، صحرا اور میں
جانتے ہیں پیاس کے آداب صحرا اور میں

وقت کی مکڑی ہر چہرے پر جالے بنتی جائے گی
کس غازے سے صاف کریں گے اس مکڑی کے جالے لوگ

بچھڑے تو ساکن پلکیں سوکھے پیڑ کی شاخیں تھیں
اُس سے بچھڑ کر دور چلے تو کوسوں تک سیلاب رہا

اُس کی خوشی سے بزم آنا، اُس کی خوشی اُٹھ کر جانا
دونوں عمل ہیں غیر ارادی، پیدا ہونا مرجانا

کوئی سخی نظرآتا تو ہاتھ پھیلاتے
اِس انتظار میں دن کٹ گئے فقیروں کے

ذہن و عقل مشرک ہوں، تم کو اس کی کیا پروا
جوڑتے رہو اپنا سلسلہ اذانوں سے

غزل بنیادی طور پر عشقیہ شاعری کے زمرے میں آتی ہے۔ اس لئے کیسا ہی ثقہ اور دیندار انسان کیوں نہ ہو جب وہ غزل لکھنے بیٹھے گا تو رندی و عاشقی کے مضامین سے دامن نہیں بچا سکتا۔طالب جوہری کی غزلوں میں بھی عشقیہ شاعری کے بعض اچھے نمونے مل جاتے ہیں مثلاً:
کم عمری کا دور گزارا ہم نے کس آرام کے ساتھ
اُس کا نام لکھا کرتے تھے پہروں اپنے نام کے ساتھ

رات بھری محفل میں طالب ایک دکھ تھا دونوں کو
اُس کو اپنے گھر جانا تھا مجھ کو اپنے گھر جانا
اس قسم کے اشعار کی بنیاد پر عین ممکن تھا کہ قاری کسی غلط فہمی میں مبتلاہوجائے۔ اِس اندیشے سے شاعر نے وضاحت کردی کہ ؎
ترسیلِ مفہوم کی خاطر روپ بھرا ہے شاعر کا
ورنہ کہاں کے عشق و محبت اِس ذہنی بدحالی میں

اور یہی نہیں وہ ”نوورادانِ بساطِ ہوائے دل“ کو مشورہ دیتے ہیں کہ ؎
کسی پیڑ کے سائے میں دھونی رما، کسی گھر میں بن مہمان، میاں
کوئی مکھڑا کُھب گیا دل میں اگر، اسی ڈنک سے جائے گی جا ن، میاں

خلیل حسین،گلگت

SHARE

1 COMMENT

  1. Article on Allama Talib Jauhri marhoom

    All Years in Urdu are inadvertently typed in reverse direction. For example:-
    1. Year of Birth 1939 instead of 9391
    All other years are to be corrected.

LEAVE A REPLY