ہمیں بہت خوشی ہے کہ اسد عمر کو نکال کر ہمارے مخالف پیادے کم از کم ایک ٹاپک سے ہٹے ،ورنہ لگ رہا تھا کہ خدا نخواستہ صرف ایک وزیرِ خزانہ ہی ہے جس کی وجہ سے ساری مہنگائی اور معیشت کی تباہی ہے ورنہ تو دس پندرہ سال سے ملک میں دودھ اور شھد کی نہریں بہ رہی تھیں ۔کیونکہ جب سے اسد عمر گئے ہیں کہیں سے نہ مہنگائی کی بانگ آرہی ہے نہ ہی معیشت کو خطرہ نظر آرہا ہے ۔اس ایک ہی بات نے ہمیں سوچنے پر مجبور کیا کہ کیا ہم واقعئی ایک مہزب اور با شعور قوم ہیں جو اپنے مسائل کو اپنے لیڈروں کی نظر سے ہٹ کر دیکھ سکتے ہیں ۔جواب میں ایک بہت ہی چیختا ہوا نہیں ملا!!!!! اور ہم نے اپنے کان بند کر لئے ،بالکل اسی طرح جس طرح ہمارےاپوزیشن کے لوگوں نے اپنے کان ہر طرف سے بند کر کے صرف اور صرف وزیرِ اعظم کی تقریروں اور حکومتی ارکان کی تزلیل کے لئے کھول رکھے ہیں باقی اُن کا سب کچھ اُن کے لیڈروں کا ہے جسے وہ گروی رکھ چکے ہیں اپنے لیڈروں کے پاس،
آج کا سب سے اہم مسئلہ ہے کہ بلاول صاحب ہیں کہ صاحبہ ۔اُن کے ارکان ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں کہ صاحب ہیں اور دوسرے کہہ رہے ہیں کہ ذرا سوچ لو ۔۔۔۔۔۔۔۔ اب اللہ نے اگر انہیں مرد بنایا ہے تو وہ مرد ہی ہیں کسی کے کہنے سے یا کسی کے منہ سے صاحبہ نکل جانے سے اُن کے جینڈر پر کوئی فرق نہیں پڑتا مگر جب آپ اتنے سیخ پا ہوتے ہیں تو سب ہی سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ کیا بات ہے ۔لیکن ہم صرف یہ سوچ رہپے ہیں کہ یہ کیا پاکستان کا مسئلہ ہے ؟؟؟؟؟؟؟ جس پر سارا دن سارے پروگرام ضائع کر دئے گئے ،کوئی ایک کام کی بات نہیں ہوئی ۔ہم کیسے لوگ ہیں جنہیں نہ وقت کی قدر ہے نہ اپنے مسائل سے دلچسپی ہے صرف گرانے اور بچانے کی سیاست ہے اور دور دور کچھ نظر نہیں آتا ۔ایسا لگتا ہے کہ لوئیں چل رہی ہیں گرم ہوا کے جھونکے ہیں جو جھلسا دینے کو کافی ہیں ۔
ہمیں کہیں پاکستان نظر نہیں آتا اور جو پاکستان دکھانا چاہتا ہے ہم اُس کی طرف سے پیٹھ پھیر لیتے ہیں ۔کیونکہ ہمیں پاکستان سے نہیں اپنے لیڈر سے مطلب ہے ۔ا س لیڈر سے جو اگر پاکستان نہ بنتا تو شاید وہ کبھی بھی لیڈر نہ کھلایا جاتا ۔اسمبلی کا جو حال کر دیا ہے اُسے دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے اور دُکھ بھی کہ ہم مسلمان اور ایک ایسے نبی کی اُمت ہیں جس کی تعلیمات ساری دنیا کُل عالم کے لئے بھلائی اور تہزیب اور تکریم کی ہے ۔جسے اُس پیارے نبی( ہزاروں درود کروڑوں سلام آپ کی پاک ذات پر )کو نہ ماننے والے بھی تسلیم کرتے ہیں ۔جن کی تعلیمات کو انہوں نے اپنے ملکوں میں رائج کیا ہے وہ سچ بولنا ہو ایمانداری ہو یا اخلاق اور ہم وہ بد قسمت قوم ہیں جس نے اس خزانے کو اس بری طرح ضائع کیا ہے کہ شاید ہی کوئی با وقار اور با شعور قوم اس طرح کا روئیہ رکھتی ہو ۔کاش ہم پلٹ آئیں اپنی اقدار اپنی روایات اور اپنی تعلیم کی طرف دوبارہ ۔دنیا آنی جانی ہے باقی بس وہ ہی رہ جائیگا جو ہم اچھا چھوڑ جائینگے ۔ہم پر ہماری نسلوں کا قرض ہے کہ ہم انہیں ایک اچھا اور پاک صاف معاشرہ دے کر جائیں لیکن ہم نے صرف اور صرف لیڈر کو خوش کرنا ہے وہ چاہے جھوٹا ہو ،چاہے بد دیانت ہو ،چاہے دھوکہ دے ،چاہے بے ایمانی کرے ہمیں اُسے اور اُس کے خاندان کو بچانا ہے ۔اس سے کوئی غرض نہیں کہ باقی کیا بچتا ہے ۔سوچنے کا مقام ہے کہ جب ملک کو ٹھیک کرنے اور اسے ترقی دینے اور اس کو اُن اقدار پر لانے کی کوشش کی جاتی ہے تو ہم سب پیچھے کہیں بہت پیچھے ہوتے ہیں ۔نہ ہماری آوازیں اُٹھتی ہیں نہ ہمارے قلم چلتے ہیں نہ ہماری زبان کھلتی ہے ۔۔۔ لیکن سب ایسا نہیں ہے بہت سارے ساتھی ہیں لیکن شاید وہ اتنے طاقتور نہیں جتنے یہ دماغ جو صرف اور صرف تباہی کےلیئے چلتے ہیں ۔ہمیں دُکھ ہوتا ہے جب ہم دیکھتے ہیں کہ تنقید برائے تنقید میں ہم اتنے آگے نکل جاتے ہیں کہ یہ بھی نہیں سوچتے کہ ہماری باتیں ہمیں کہاں لے جا کر کھڑا کر دینگی ۔ساری دنیا ہماری مُخالف ہے ،اس وقت سب ہی ہمیں کمزور دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ ہمارے آپس کے اختلافات اور بے ڈھنگی سیاست ہمیں کمزور کر رہی ہے ۔ہم نے تو سوچا تھا کہ ایک ایسی حکومت جس نے پہلی بار پاکستان اور صرف پاکستان کی بات کی ہے وہ سب کے لئے ہی قابلِ قبول اور بہترین ہوگی اور سب ہی اپنی تمام باتیں بھول کر پاکستان کے لئے کھڑے ہو جائینگے ۔مگر برا ہو اس کرپشن کا جس نے ہمیں کھوکھلا کیا جس کی وجہ سے ہم یہاں تک پہنچے لیکن اسے سپورٹ کرنے والے اتنے طاقتور نکلے کہ انہوں نے سارا ماحول ہی بدل دیا ۔لیکن ہمیں اُمید ہے کہ ہمارے نو جوان اور حکومت میں موجود ارکان نہ گھبرائینگے اور نہ ہی اب انکی باتوں کا جواب دینگے بلکہ کام کریبنگے ۔
ہماری سوچ ہے کہ بے وقوفوں کو جواب دینا سب سے بڑی بے وقوفی ہے کیونکہ اس سے ایک بے کار قسم کی بحث کے دروازے کھلتے ہیں جو کسی کے فائدے میں نہیں ہوتے تھوڑی دیر کے لئے کچھ ہنسنے کا موقعہ مل جاتا ہے یا پھر سینہ کوبی کو دل چاہتا ہے کہ کیا یہ مسائل کا حل ہے ؟ بچپنا اس قدر ہے کہ سمجھ سے باہر ہے ۔ملک کا کیا کام کر رہے ہیں یہ حزبِ اختلاف ،جب یہ اسمبلی میں کھڑے ہو کر آرٹیکل سکس لگواتے ہیں ۔یا پھر کسی کی بے عزتی کرتے ہیں میڈیا انکی ایسی ایسی پولیں کھولتا ہے کہ جو کچھ ہم بھول چکے ہوتے ہیں وہ بھی یاد دلا دیتا ہے ۔لیکن ہم حٰیران ہیں کہ شرم پھر بھی نہیں آتی ۔جن جن باتوں پر اعتراض کر رہے ہیں وہ بلاول کے والد بھی کہہ چکے اُن کے کئی ارکان بھی کہہ چکے اور خود وہ بھی کہہ چکے اب کیا باقی رہ گیا جب اُن سب کی باتیں دھرائی گئیں ،کیا پی پی پی والوں کو شرم نہیں آئی کہ جو پروگرام لوگ بھول چکے تھے جو باتیں زہنوں سے اُتر گئی تھیں آپ نے پھر سے تازہ کر دیں ۔کاش آپ نے اپنے لیڈر کو ایسا بنا کر اتارا ہوتا کہ واقعئی جب وہ بولتا تو کوئی سنتا بھی اور توجہ بھی دیتا آپ نے تو خود ہی اُس کا مزاق بنا دیا جب آپ ایک جدو جہد کرکے آنے والے سےاس چار دن کی سیاست کرنے والے کا مقابلہ کرتے ہیں کہیں تو سنجیدہ ہو جائیں ۔معزرت کے ساتھ ہمیں تو کبھی کبھی لگتا ہے کہ یہ لوگ خود ہی مزاق اڑواتے ہیں اپنے جوان چئیر پرسن کا ۔کم از کم اسے وقت دیں ملک کی سیاست کو سمجھنے اور حالات کو سمجھنے کا ۔ابھی تو سب سے پہلے اُسے اپنے اور والد کے کرپشن کا سامنا ہے اس سے وت نکل آئیں پھر پتھر مارئیے گا دوسروں پر ۔
ہم نے ہر بات کو مزاق بنا لیا ہے ہماری تو سوچ ہے کہ سارے ہی چہرے بدل دئے جانے چاہئیں ، جو اب اس قابل نہیں رہے کہ سیاست کر سکیں جو صرف اور صرف منافقت اور بد دیانتی کی سیاست کر رہے ہیں یا صرف اور صرف اپنے لیڈروں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں بھی سزا ملنی چاہئے ،کہ کیسے ملزموں کے حق میں بات کرتے ہیں ۔یہ ساٹھ ساٹھ ۔سال کے لوگ جنہیں دیکھ دیکھ کر اب سیاست سے بھی دل اُچاٹ ہو گیا ہے یہ ہی اسمبلی کی قسمت میں کیوں لکھے گئے ہیں ۔کیا ہم عوام کبھی اپنے بارے میں سوچ سکینگے یا ان ہی کو لا لا کر ملک کی قسمت سے کھیلتے رہینگے ۔
ہمارا خیال ہے کہ صرف اور صرف ایلیکشن میں ایک دوسرے کے خلاف یا تنقید ہونی چاہئے ایلیکشن کے بعد جو بھی جیت جائے اس کا پورا پورا ساتھ دینا چاہئے صرف ا ور صرف غلط فیصلوں اور اُن باتوں پر اعتراض ہونے چاہئیں جن سے ملک کو نقسان ہو رہا ہو ۔اگر ہم نے اپنی یہ روش جاری رکھی تو اچھے سے اچھا لیڈر بھی ناکام ہو جائیگا اور وہ لوگ جو ملک اور قوم کا درد دل میں رکھتے ہیں کچھ بھی نہ کر پائینگے ۔کیسے دکھ کی بات ہے کہ حکومت مخالف لوگ کوئی ایک قانون اسمبلی میں پاس نہین ہونے دے رہے کیسے ہمدرد ہو ملک کے اور ہمارے ۔
ہمیں خود پہی سوچنا ہوگا اگر ہم نے اپنے لئے خود راہ نہ نکالی تو یہ بوسیدہ نظام ہمیں کہیں کا نہ چھوڑے گا ۔بہت سوچنتے اور سمجھنے کا وقت ہے ۔کیسا عجیب منظر ہے کہ ہم منہ سے نکلی بات کو محاز بنا لیتے ہیں ۔ہم نے ملکی مسائل کو ایک طرف ڈال دیا بس یہ دیکھ رہے ہیں کہ کس کی زبان پھسلی کس نے کیا کہا اور کس نے کیا سُنا ۔افواہوں کا بازار گرم ہے ایک خبر آتی ہے پھر غائب ہو جاتی ہے پتہ چلتاہے کہ کوئی میڈیا سیل ہے جو شوشے چھوڑ رہا ہے ۔اب خود کو بچانے کے لئے ملک کی خرابی لگانا یہ کس شعور کی بات ہے ۔ہم تو سوچتے سوچتے تھک گئے ہیں ۔
روڈ میپ پر عملدر آمد جاری ہے ۔اور آج نواز شریف نے درخواست ضمانت تا زندگی کی دے دی ہے ۔کہ مجھے باقی زندگی اسٹریس فری چاہئے جس کے لئے مجھے جیل کی سعوبتوں سے چھٹکارا دیا جائے ۔(جب کی وہاں بھی اُسی عیش سے ہیں جس طرح جاتی عمرہ میں ) بیٹی پھر کمر کس لیں کہ اب انہیں پھر والد کی روز بیماری کی رپورٹ دینا ہوگی روز ٹوئٹ کرنے ہونگے جو شاید ان چار ہفتوں میں نہیں دئے گئے ۔ہم کیا کہیں کہ جھوٹ کا عفریت ہم سب کو ڈَس رہا ہے ایک انجانے طریقے سے ۔ہم کس طرح اس شکنجے میں پھنس رہے ہیں وکیلوں کی چالوں سے ،یہ بھی ایک طُرفہ تماشہ ہی ہے ۔۔۔۔۔
کاش ہم سب پاکستان کے بارے میں سوچیں ،کاش ہم سب ہی پاکستانی بن جائیں سچے اور پر خلوص پاکستانی ۔کاش کوئی سوچے کہ یہ ملک پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیا گیا اس کی بنیاد میں جتنے زخم اور جتنا خون ہے وہ شاید ان نئی نسلوں اور ان جابر اور ظالم لوگوں کو نہیں پتہ جنہوں نے اس ملک کو لوٹا اور یہاں تک گھسیٹ لائے ۔خواہش ہے کہ اب تو معاف کردو بس بہت ہو گیا ۔۔۔۔۔۔میرے آباء کی روحین چیختی ہیں جن کا خون اسکی نئیو میں ہے ،میری بہنوں کی عصمتیں پکارتی ہیں جن کا درد اس کی بنیاد میں ہے میرے معصوم بچوں کی لاشیں جھنجوڑتی ہیں جن کے معصوم لاشے اس کی سرحدوں پر گرے ۔میرے بیٹوں کی شھادتیں چیختی ہیں جو اس دھرتی کو حاصل کرنے کے لئے کٹ کٹ گرے ۔میری مائیں بلبلاتی ہیں جن کے جوان بیٹے ،جن کے سہاگ اس دھرتی کی مانگ بھرنے کو خون میں نہائے ۔ وہ بیوائیں دامن پھیلاتی ہیں جن کی ذندگی اس ملک پر قربان ہو گئی ۔اُس قائد کی روح حراساں ہے جس نے ہمیں یہ آزاد ملک دیا ۔ اُس کی روح کو سکون دو ،
اس ملک کو بناؤ اسے ترقی دو ۔اسکی آبیاری کرو ۔اسکی قدر کرو کاش سمجھو کہ آزادی کا ایک سانس غلامی کے ہزاروں سانسوں پر بھاری ہے ۔اس نعمت کو نعمت جانو اور اسے پروان چڑھاؤ ۔بچا لو ملک کو بادِسموم سے اپنی ذات کی نفی کر کے اپنے مال کی نفی کر کے اپنی انا کی قربانی دے کر کہ یہ وقت پھر نہیں ملے گا ۔
اللہ میرے ملک کو قائم و دائم رکھے آمین

SHARE

LEAVE A REPLY