جرمن چانسلر اینگلا مرکل ایسٹرازینیکا کورونا ویکسین لگوانے کے لیے تیار ہیں۔
اس حوالے سے جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے کہا کہ جب میری باری آئے گی تو میں ایسٹرا زینیکا کورونا ویکسین لگواؤں گی۔
جرمنی نے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے ایسٹرازینیکا کورونا ویکسین کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب اسپین نے 65 سال سے زائد افراد میں ایسٹرازینیکا کورونا ویکسین کا استعمال روک دیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق 65 سال سے زائد عمر افراد کو جے اینڈ جے کورونا ویکسین لگائی جائے گی جبکہ 55 سے 65 سال کی عمر کے افراد کے لیے ایسٹرازینیکا کورونا ویکسین استعمال ہوگی۔
آئرلینڈ نے امریکا، فرانس اور جرمنی سے آنے والے مسافروں کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔












