دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 لاکھ سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 13 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 53 لاکھ 33 ہزار 049 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 29 لاکھ 29 ہزار 187 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 32 لاکھ 83 ہزار 366 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 1 ہزار 803 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 کروڑ 88 لاکھ 93 ہزار 125 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 574,840 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد31,802,772 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 70 ہزار 679 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 121 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 42 لاکھ 72 ہزار 869 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر آ گیا ہے جہاں اس جان لیوا وائرس سے348,934 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13,375,414 ہو گئی۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے تیسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 68 ہزار 467 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 32 لاکھ 5 ہزار 926 مریض سامنے آ چکے ہیں۔












