کہ بات کس کی مانیں؟ جبکہ اسلام یہ بھی نہیں اور وہ بھی نہیں! صل میں اسلام وہ ہے جو21 سال تک نازل ہوتا رہا، حضور ﷺ کے او پر اور انہوں ﷺ نے ہی اس پر ہمیں اور ساری دنیا کوعمل کرکے بھی دکھایا؟ جبکہ اب ہماری خصوصیات یہ ہیں کہ ہم عملی خصوصیات میں بہت پیچھے ہیں اور زبانی خصوصیات یعنی باتوں میں بہت تیز ؟ جب کہ نبیﷺ کے دور کہ مسلمان اس کا انتظار ہی نہیں فرمایا کرتے تھے اور نہی اس کا وہ اس کا وہ انتطار کرتھے کہ کس نے کیا کیا؟ انہیں تو صرف ایک ہی کام آتا تھا کہ“ سمعنا و اطعنا “اور دوسرا یہ کسی نیک کام میں دیر نہ کیا کرو؟ اس وجہ سے اس کی ایک مثال ایسی بھی قائم ہوئی ہےکہ سوائے علی کرم اللہ وجہہ کےکوئی اوردوسرے صحابہ کرام میں سے کوئی اورعمل ہی نہیں کرپائے اور اللہ سبحانہ تعالیٰ نے اس کو واپس لیلیا؟ وہ بات یہ تھی کہ بہت سے لوگ اپنی اہمیت جتانے کے لئیے دیارِعرب میں بھی سربراہِ محفل سے قرابت ظاہر کرنے میں کان میں سر گوشیاں فر مایا کرتے۔ جو عام مسلمانوں کوسخت گراں گزرتی تھیں جو کہ آجکل بھی ہر طرح کی محافلوں عام طور پر رائج ہیں جبکہ ہمارے یہاں منع ہے؟ جبکہ اس آیت کی عمر صرف اتنی سی تھی کی یہ آیت بصورت وحی نازل ہوئی اور ایک لمحہ کے بعد واپس لیلی گئی؟ جبکہ جیسے ہی یہ آیت نازل ہوئی حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے اپنی جیب سے دینار نکالا اور حاضرین محفل میں سے کسی سے ریزگاری لی اور ان میں سے ایک سکہ حضور ﷺ کو پیش کرکے وہ معلوم بات معلوم کرلی اور حضور ﷺ نے نذرانہ قبول فرمایا؟ جبکہ ہم لوگ آجکل کم از کم تہتر فرقوں کے سربراہوں سے ضرور پوچھتے ہیں کہ انہوں نے ﷺ کیسے کیا فرمایا تھا۔ جس کاثبوت مشہور واقعہ یمن میں حضورﷺ کے پہلے نائب حضرت معاذ بن جبل ؓ کو پیش آیا تھا اور جنہوں نے حضرت معاذ کو تحفہ پیش کیا جوکے ان کے دل میں ان کی طرف سے غلط فہمی پیدا کرنے کا باعث ہوگیاا؟ جبکہ حضور ﷺ نے واضح طور پر فرمادیا ہے کہ صرف میرا راستہ صراط ِ مستقیم ہے جو کہ سیدھا راستہ ہے باقی جتنے راستے ہیں اس کے دونوں طرف وہ جہاں سے نکلتے ہیں ان پر پردے پڑے ہوئے ہیں ان کو اٹھا کر بھی مت دیکھنا اگر ان کی طرف کوئی چلا جائے گا تو بہک جا ئے گا؟ جبکہ اللہ سبحانہ تعالیٰ نے حضور ﷺ کے اسوہ حسنہﷺ کو امت کے لیئے نمونہ قرار فرماکر بات ختم فرمادی ہے؟
اب مسلمان جا ئیں تو کس کے پاس؟
جبکہ اپنے دور ِ اقتدار میں بہت سے لوگوں نے اپنے مخصوص مفادات کے لیئے جعلی احادیث کےایک بڑے دفتر کا اضافہ پہلے ہی کررکھا ہے۔ ہمارے ایک عزیز دوست تھے جو حال ہی میں کرونا کی بیماری میں مبتلا ہوکر انتقال فرما گئے کہا کرتے تھے کہ آپ اکثر حدیث کے دس دس صفحہ پڑھ جا ئیے آخر تک اس کی سندات صحیح ملیں توبھی مطمعن نہ ہوجا ئیں۔ پھر بھی آخر ڈھونڈنے والے کوکوئی نہ کوئی ایسا راوی کہیں مل جاتا ہے جس کے ذریعہ سے ایک کالی بھیڑ شامل کراکر اس کو منکر تک کے درجے پر لے کر چلا جاتا ہے اور بات ختم کردیتا ہے؟۔ اب آپ سوچیئے جس طالب علم نے ایک ایک دن ان دس صفحات کی تحقیق کرکے اس حدیث کو پیش کرنے کے لیئے اپنے ماہ وسال خرچ کیئے اس پر کیا بیتتی ہوگی۔؟امت مسلمہ کو تو اس سے اننتشارکا شکارہونا ہی ہے؟ جب کہ حضور ﷺ کے ہر فعل کو اللہ سبحانہ تعالیٰ نے یہ فرما کر بعض جگہ ان کو اپنا فعل قرار دیدیا ہے۔ اور ان کے اتباع کو قر آن میں اپنا اتباع فرمادیا ہے وہ کسی اور کے بارے میں نہیں فرمایا؟ مگر امت کو اگر کسی بات پر عمل نہیں کرنا ہے تو پھر اس کے لئیے سو بہانے ہیں؟ اب بتا ئیےکوئی سیدھا سادھا مسلمان خود کوراہ راست پر کیسے چلا سکے گا اور اپنے آپ کو سچا مسلمان کہلاسکے گا؟ اس مسئلہ کے حل کے لیئے کوئی مرکزی اداراہ ہونا چا ہیئے جس کی بات ہر کوئی مانتا ہواور ایک عام مسلمان اس پر عمل کرسکے؟ اگر ایسا ہوجا ئے تو اس دور میں یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں کامیاب فرما ئے(آمین)













