ریڈیو پاکستان کے پینشنرز دو ماہ کی پینشن سے محروم ہیں۔

1
1169

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ریڈیو پاکستان کے پینشنرز دو ماہ کی پینشن اور تین سال سے بعد از ریٹائرمنٹ بقایاجات سے محروم ہیں۔وزیراعظم کے ریڈیو پاکستان پشاور دورے کے موقع پر ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی 48 گھنٹوں میں کرنے کے احکامات کے بعد 72 گھنٹوں بعد شاہراہ دستور پر ملازمین اور پینشنرز نے احتجاجی مظاہرہ کیا تو بقول ڈی جی ریڈیو پاکستان تنخواہوں کے لئے فنڈز جاری کردئیے گئےہیں جبکہ پینشرز کو ان کے حق سے محروم رکھا گیا ہے جو نہ صرف کھلا تضاد‏ ہے بلکہ صریحاً ظلم ہے۔

ریڈیو پاکستان کے 4500 ریٹائیرڈ ملازمین نے ڈی جی ریڈیو پاکستان کے اس غیرقانونی اقدام کو توہینِ عدالت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات ہیں کسی بھی ادارے کے ریٹائیرڈ ملازمین کو پینشن کی ادائیگی ادارے کی اولین ترجیح ہوگی۔

انہوں نے صدر پاکستان، وزیراعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ڈی جی ریڈیو پاکستان اور دیگر افسران کو پینشن کی فوری ادائیگی کا پابند بنایا جائے۔۔

بشکریہ،اقبال سہوانی

SHARE

1 COMMENT

LEAVE A REPLY