عراقی میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے مغربی موصل میں داعش کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں سینکڑوں افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ویک اینڈ پر شروع ہوئے اس تازہ فوجی آپریشن کے نتیجے میں لوگوں کے بے گھر ہونے کا یہ پہلا واقعہ رپورٹ کیا گیا ہے۔
داعش کے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی میں عراقی فورسز کو مقامی ملیشیا گروہوں اور امریکی اتحادی افواج کا تعاون بھی حاصل ہے۔ روئٹرز کے مطابق دو سو بچوں اور خواتین کو بدھ کے دن محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس کارروائی کے نتیجے میں لاکھوں افراد کے بے گھر ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے












